• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ ، رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ

Katrina Was Frustrated By Ranbirs Double Standards
بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف اور کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور کے درمیان تلخیاں مزید بڑھتی جارہی ہیں اور خاص طور پر ادکارہ رنبیر کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے کے بجائے اس میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ ادکارہ رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کی خوب تعریفیں کی تھیں جس کے بعد یہی گمان کیا جارہا تھا کہ بالی ووڈ کی چاکلیٹی جوڑی کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور دونوں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

تاہم اس وقت تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب رنبیر نے کترینہ کے ذاتی پیغامات اپنے دوستوں کو دکھائے اور ان کا خوب مذاق اڑایا اوراس بات کا علم جب کترینہ کو ہوا تو وہ ایک مرتبہ پھر مایوس ہوگئیں۔

صحافیوں نے جب کترینہ سے رنبیر کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس کا جواب دینے کے بجائے بات کو گھما دیا اور یہی تاثر دیتی رہیں کہ انہیں اب اس میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم کترینہ کیف کے اس رویہ کی وجہ وہی موبائل فون پیغامات بتائے جاتے ہیں جو رنبیر نے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے تھے۔
تازہ ترین