• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی نے 3 ستمبر کو اجلاس طلب کرلیا

Pti Angry Group Calls A Meeting On 3 September
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ناراض اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے انٹرویو میں کردار کشی پر 3 ستمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تحریک انصاف کے ناراض اراکین ایم پی اے یاسین خلیل ، قربان علی ، بابر سلیم ، امجد آفریدی اور ایم این ایز ساجد نواز، خیال زمان اورداور کنڈی سمیت دیگر اراکین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے میڈیا میں انٹرویو کی مذمت کی۔

ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے ان کی کردار کشی کی جس پر ناراض اراکین نے 3 ستمبر کو اسلام آباد میں اجلاس بلا لیا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

ناراض اراکین کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا کر پارٹی رکن کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
تازہ ترین