• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوکے مون گو گیم کے بعد پیش ہیں پوکے مون برگرز

Poki Mon Go Game After Introduces Poki Mon Burger
آسٹریلیا میں پوکے مون کے شوقین افراد کو مائل کرنے کا انوکھا اندازسامنے دیکھنے میں آیا ہے جب ریسٹورنٹ کے مالک نے پوکے مون برگرز بنانا شروع کردیے۔

اپنا کاروبار چمکانے کے لیے لوگ مختلف جتن کرتے ہیں تاکہ گاہکوں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے۔

پوکے مون کا بخار نہ صرف موبائل فون تک محدود رہا بلکہ یہ کاروبار کو چمکانے کا ذریعہ بھی بن گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے پوکے مون کے کریکٹرز کی شکل کے برگرز بنا کر لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔

پوکے مون کے شوقین افراد گھر کا کھانا چھوڑ کر ریسٹورنٹ میں کھانے پہنچ گئے۔ کھانے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے من پسند پوکے مون برگر کی تصاویر بھی بناتے رہے۔
ُ
تازہ ترین