• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: عام انتخابات میں ووٹنگ سسٹم تبدیل کرنے پر غور

Us Election Changes In Voting System
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی عام انتخابات میں روس اور دیگر ممالک کی جانب سے خلل ڈالنے کے خطرات کے پیش نظر پر ووٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ کا کہنا تھا کہ مقامی اور ریاستی سطح پر ووٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس نے مطلع کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے جاری تازہ سائبر حملے میں دو امریکی ریاستوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

حکام اور سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق روسی ہیکرز ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی پر سائبر حملوں میں ملوث ہیں۔جان ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے چینی صدر سے ہونے والی ملاقات میں باراک اوباما سائبر سیکورٹی کے موضوع پر بھی بات کریں گے۔
تازہ ترین