• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ:ہارٹ اٹیک کے ایک تہائی مریضوں کی غلط تشخیص

Third Of A Patients Given Wrong Initial Heart Attack Diagnosis In England
برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں دل کے دورے کے بعد ایک تہائی مریضوں کی غلط تشخیص کی جاتی ہے اورغلط تشخیص سےخواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔

محققین نے برطانیہ کے ادارۂ صحت این ایچ ایس سے حاصل شدہ دل کے دورے کے چھ لاکھ مریضوں کے نو برس پر محیط اعداد و شمار کا جائزہ لیا،جس سے معلوم ہوا کہ مردوں کے مقابلے میں اس بات کے امکانات 50 فیصد زیادہ ہوتے ہیں کہ عورتوں کی ابتدائی تشخیص حتمی تشخیص سے مختلف ہو۔

برطانیہ میں اپریل 2004 سے مارچ 2013 تک انگلستان اور ویلز کے 243 اسپتالوں میں دل کے دورے کے مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک لاکھ 98 ہزار کے قریب مریضوں کی ابتدائی تشخیص غلط تھی۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 28 ہزار خواتین دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔
تازہ ترین