• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے صدارتی انتخابات میں ہیکرز حملوں کا خطرہ

Hackers Attack Threat On Us Elections
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس یادیگر ملکوں کی جانب سے خلل ڈالنے کے خطرات کے پیش نظر اقدامات پرغور کیا جارہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ مقامی اور ریاستی سطح پر ووٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس نے مطلع کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے سائبر حملوں میں دو ریاستوں ایرزونا اور الی نوائے کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

حکام اور سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق روسی ہیکرز ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی پرحالیہ سائبر حملوں میں ملوث ہیں ۔

جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ چینی صدر سے آئندہ ملاقات میں باراک اوباما سائبر سیکورٹی پر بھی بات کریں گے۔
تازہ ترین