• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اخترنے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Waseem Akhtar Mayor Of Karachi Takes Oath
متحد قومی موومنٹ کے وسیم اختر اور ارشدوہرہ نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، ریٹرنگ افسر سمیع صدیقی نے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں ہوئی، جہاں نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کو سخت سیکورٹی میں بکتر بند میں سینٹرل جیل کراچی سے لایا گیا۔

حلف برداری کی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن، سینئر رہنما سید سردار احمد، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، غیرملکی سفیروں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

وسیم اختر نے 1987 میں باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور1993میں پہلی بار سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ وسیم اختر سندھ کے وزیر بلدیات بھی رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ7سال بعد کراچی کو اسکا وارث مل رہا ہے، کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے،کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائیں گے،صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،اگر بلدیاتی نظام موجود نہ ہو تو جمہوریت نامکمل ہے۔
تازہ ترین