• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں نومولود بچوں کی خریدوفروخت پرکارروائی،4 معطل

Newborns Kidnapping Case Processed Suspended 4 In Peshawar
نومولود بچوں کی خرید وفروخت میں ملوث محکمہ صحت کے مزید چار ملازمین کو معطل کردیا گیا ۔ بچوں کے کیس میں معطل ہونے والے ملازمین کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

پشاور پولیس نے نومولود بچوں کی خریدوفروخت میں ملوث محکمہ صحت کےملازمین کے خلاف کاروائی کے لیے محکمے کو چھٹی لکھی تھی۔محکمہ صحت نے کیس میں ملوث گریڈ سولہ کی 3 نرسز اور ایک دائی کو معطل کردیا ہے۔

دو نرسز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ جبکہ تیسری نرس میاں راشد اسپتال پبی کی ملازمہ ہے جبکہ دائی کا تعلق لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ہے۔چاروں ملازمین نومولود بچوں کی خریدوفروخت کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

اس قبل محکمہ صحت نے اسی کیس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ہیڈ نرس کو معطل کر دیا تھا۔محکمہ صحت حکام کے مطابق جلد ہی معطل ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
تازہ ترین