• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی وزیر اعظم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے واپس کردی

Sc Returns Imran Petition Againt Pm Nawaz Sharif
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آئینی درخواست غیر سنجیدہ اور ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے 5اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلی کے لیے پیر اپنے وکیل نعیم بخاری کے ذریعے آئینی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آئینی درخواست واپس کرتے ہوئے پانچ اعتراضات لگائے :

پہلا اعتراض ہے کہ درخواست گزار عمران خان نے شکایت کے ازالے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا ۔

دوسرا اعتراض ہے کہ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی ۔

تیسرا اعتراض ہے کہ درخواست کے ساتھ صفحہ 26اے پر لگایا گیا سرٹیفیکیٹ سپریم کورٹ رولز کے مطابق نہیں ۔

چوتھا اعتراض ہے کہ درخواست بادی النظر میں سپریم کورٹ رولز کے تحت غیر سنجیدہ اور نا قابل سماعت ہے ۔

پانچواں اور آخری اعتراض یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 184تین کے تحت براہ راست دائر ایسی درخواست پر سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئے اے فیصلہ قدغن عائد کرتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما مرکزی وکیل حامد خان نے جیو نیوز کوبتایاہےکہ رجسٹرار آفس کے ان اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جائےگی ۔
تازہ ترین