• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے،انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Unchanged England Win Toss And Bat Firs Against Pakistan
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،ابتدائی دونوں میچز کے ٹاس توپاکستانی کپتان نے جیتے تاہم دونوں ہی میچز میں اسے شکست ہو ئی۔

سیریز کے تیسرے معرکے میںانگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے ،ٹاس سے فرق نہیں پڑتا،ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں کم بیک کریں گے،ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی اس وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرتے ۔

پہلے دو میچوں میں مایوس کرنے والی گرین شرٹ اظہر الیون تیسرے میچ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہے تاہم اس پر تیسرے میچ کے فائنل مقابلہ ہونے کا دبائو بھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کے سلطان کو محدود اوورز کی کرکٹ میں ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ تیسرا ون ڈے قومی ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جیتنے کی صورت میں ہی سیریز میں واپسی کی امید ہے ناکامی کی صورت میں سیریز اور ٹرافی ہاتھ سے چلی جائے گی اور گورے ٹرافی کے حقدار ٹھہریں گے ۔

گرین شرٹس کے سر پرآئی سی سی رینکنگ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے ۔ نویں نمبر پر موجود قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر سے بچنے کیلئے رینکنگ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پہلے دو میچوں میں فلاپ ہونے والی قومی ٹیم تیسرے میچ میں نئی پلاننگ کیساتھ ان ایکشن ہو گی۔ پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ہمیشہ کی طرح مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ اوپننگ کرنے والے کپتان اظہر کی فارم کے سبب ان کی ٹیم میں جگہ پر ہی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کپتان اظہرعلی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے، قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، بابر اعظم، حسن علی، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ انگلش اسکواڈ کپتان اوئن مورگن، معین علی، جانی بیریسٹو، جیک بال، جوز بٹلر، لیان ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلی، بین اسٹوکس، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، جوئے روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
تازہ ترین