• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ چاہے تو پاکستان میں تبدیلی آسکتی ہے: سابق سربراہ یو این ڈی پی

Change Can Be Brought In Pakistan If Elite Class Wants Marc André Franche
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی فنڈ یو این ڈی پی کے سابق سربراہ مارک آندرے فرانچ کا کہنا ہے کہ جب پیسا کمانا ہو تو ان پڑھ اور سستے ترین مزدور کا استعمال اور گھومنا پھرنا ہو تو لندن دبئی اور نیویارک جیسی مہنگی جگہوں کا انتخاب کیا جائے، پاکستان کے اشرافیہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں پاکستان چاہیے یا نہیں ۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی فنڈ یو این ڈی پی کے سابق سربراہ مارک آندرے فرانچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی اسی صورت ممکن ہے کہ بااثر افراد سیاست دان دولت مند جاگیرداراور اشرافیہ اپنے انفرادی اور اہل خانہ کے چھوٹے چھوٹے مفادات کو قوم کے وسیع تر فائدے کے لیے قربان کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جب پیسا کمانا ہو تو غریب مزدور کا فائدہ اٹھایا جائے اور جب عیش کرنا ہوں تو لندن دبئی اور نیویارک کی مہنگی جگہوں کا انتخاب کیا جائے۔

جائیداد خریدنی ہو تو یورپ اور امریکا میں دیکھا جائے، پاکستان کی اشرافیہ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں یہ ملک چاہیے یا نہیں۔
تازہ ترین