• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی متحدہ نے 3منٹ میں اپنا بیڑہ غرق کر لیا، رانا ثناء

Founder Of Mqm Chopped Off His Own Feet Within Three Minutes Rana Sana
پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا سب مل کر کچھ نہ بگاڑ سکے، انہوں نےخود3منٹ میں اپنا بیڑہ غرق کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اتنا نقصان تو سب مل کر بھی نہیں پہنچا سکے تھے۔

رانا ثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک نیم پاگل سیاست دان اور مولوی کا انجام بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں،عمران خان کا سسرالی ایجنڈا ناکام ہوگا، مولوی صاحب بھی ناکام ہوں گے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے، جتنی بھی گھٹیا گفتگو ہو حکومت کی سطح پر جواب نہیں دیں گے۔
تازہ ترین