• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پاکستانی قیدی کی گوانتاناموبے جیل سے رہائی کا فیصلہ

Release Of Pakistani Prisoner In Guantanamo Jail Decided
امریکا نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی احمد ربانی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد احمد ربانی کو 2002 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق احمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ عربی زبان پر عبور حاصل ہونے کی وجہ سے یمنی باشندہ سمجھ لیا گیا تھا۔ احمد ربانی پر دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسامہ بن لادن سے تعلقات کے الزامات تھے۔

احمد ربانی نے گوانتاموبے جیل میں کچھ سال قبل بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ تاہم 14 سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق احمد ربانی کو رہا کرنے کیلئے اجلاس یکم ستمبر کو گوانتاموبے جیل میں منعقد ہوگا۔
تازہ ترین