وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کو ’را‘ سے مبینہ فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔
اس حوالے سے ’را‘ سے مبینہ فنڈنگ کے معاملے پر سرفراز مرچنٹ سے دوسری بار بیان لیا جائے گا، معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے پر پاکستان میں مقدمات کے اندراج کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو ’را‘ سے مبینہ فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے ثبوت برطانیہ کو بھی فراہم کیے جائیں گے۔