• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 445رنزکا پہاڑ جیسا ہدف

Pakistan Needs 445 Runs To Win Against England
تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نےریکارڈ مجموعہ ترتیب دیتے ہوئےپاکستان کو میچ میں فتح کےلئے445رنز کا ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کرمقررہ50اوورز میں صرف 3وکٹوں کے نقصان پر444رنز بنا ئے جس میںایلکس ہیلز کے171، جوز بٹلر کے90،جو روٹ کے85 اور مورگن کے57رنز شامل تھے۔

آج کے ریکارڈساز میچ میں کئی ریکارڈز ٹوٹے اور کئی نئے ریکارڈزقائم ہو ئے، انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میںسب سے بڑا مجموعہ444رنز بنائے جوایک روزہ میچز میں اب تک کاکسی بھی ٹیم کےخلاف بننے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

ایلکس ہیلز نےبھی پاکستان کے خلاف ریکارڈ ساز اننگ کھیلی ،انہوں نے171رنز کی انفرادی اننگ میں4چھکے اور22چوکے شامل تھے،انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی بیٹسمین کا یہ سب سے بڑا انفرادی مجموعہ ہے اس سے قبل رابن اسمتھ نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلی 167رنزتھی۔

پاکستانی بولر وہاب ریاض نے بھی ایک تاریخ رقم کی ہے وہ پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے ہیں ، انہوں نے10اوورز میں110رنز دیئے جس میں4چھکے اور12چوکے کھائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے2اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ایک روزہ کرکٹ میچ میں اب تک بننے والے دس بڑے مجموعوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہےکہ جنوبی افریقا نے 400 سےزائد کامجموعہ سب سے زیادہ تر تیب دیا جس کی تعداد چار ہے۔

انگلینڈ 444 رنز بمقابلہ پاکستان
سری لنکا 443 رنز بمقابلہ ہالینڈ
جنوبی افریقا 439 رنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز
جنوبی افریقا438 رنز بمقابلہ آسٹریلیا
جنوبی افریقا 438 رنز بمقابلہ بھارت
آسٹریلیا434 رنز بمقابلہ جنوبی افریقا
جنوبی افریقا 418 رنز بمقابلہ زمبابوے
بھارت 418 رنز بمقابلہ ویسٹ اندیز
آسٹریلیا 417 رنز بمقابلہ افغانستان
بھارت 414 رنز بمقابلہ سری لنکا
تازہ ترین