بیرون ملک مقیم پاکستانی ہوشیار خبردار ہوجائیں،30ستمبر کو مینول پاسپورٹ کی مدت ختم ہوجائے گی۔
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ممالک میں سے صرف 80 ملکوں کے پاکستانی سفارت خانوں میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کی سہولت موجود ہے،اب بھی کئی ملکوں میں پاکستانیوں کے پاس مینول پاسپورٹ ہیں۔
وزرات داخلہ کے سامنے یہ مسئلہ کئی بار اٹھایا گیا ہے مگر اس کا جواب نہیں آیا، اگر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ نہ بنے تو یکم اکتوبر سے لاکھوں پاکستانی مشکل میں پڑجائیں گے۔