• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن:بھارت ،امریکا دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

India Usa Signed Defence Pact In Washington
واشنگٹن میں بھارت اورامریکا نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی بھارت امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے بھارت میں موجود ہیں ۔پینٹاگون میں بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر اور امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے درمیان لاجسٹک سپورٹ معاہدے پر دستخط ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا، معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری، بحری اور فضائی اڈے استعمال کرسکیں گے جو رسد پہنچانے اور فوجی ساز و سامان کی مرمت کے کام آئیں گے۔

دوسری طرف نئی دلی میں بھارت امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شرکت کی، اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا، مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشتگرد، دہشتگرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں ۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی، اقتصادی تعاون اور بھارت کو بجلی کے اہداف پورے کرنے کیلیے نئی ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی، جان کیری کل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین