• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو پاک فوج کی بےمثال قربانیوں پر فخر ہے، شہباز شریف

People Are Proud Of The Unprecedented Sacrifices Of The Army Punjab
پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، قوم کو پاک فوج کی بےمثال قربانیوں پر فخر ہے۔

کورکمانڈر منگلا لیفٹینٹ جنرل عمر فاروق درانی نے لاہورمیں میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیر اعلی ٰ نے پولیس اور سول اداروں کی تربیت اور انسداد دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہناتھاکہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے جرات اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں،قوم کو شہدا کی بے مثال قربانیوں پر فخر ہے، وزیراعلیٰ نے کور کمانڈر منگلا کو عسکری و سول اداروں کی مربوط تربیت کی ضرویات کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین