• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بہبود آبادی نے صوبائی پاپولیشن پالیسی مرتب کرلی

Balochistan Provincial Population Policy Has Been Set Up
بلوچستان بہبود آبادی نے صوبائی پاپولیشن پالیسی مرتب کرلی ہے جو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

یہ بات صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پاپولیشن پالیسی کی منظوری کے بعد صوبے میں ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو صوبے میں بڑھتی ہوئے آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

میرمجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی نے حال ہی میں 100سوشل موبلائزر تعینات کئے ہیں اور مستقبل میں مزید 300آسامیاں مشتہر کرکے میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں گی جو یونین کونسل کی سطح پر بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین