• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
I Knew That They Will Be Beatem Badly Says Ramiz Raja
تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بری کارکردگی پر رمیز راجا کہتے ہیں کہ معلوم تھا کہ مار پڑے گی مگر اتنا بڑاا اسکور دینا شرمندگی کا باعث ہے جبکہ
سکندر بخت کہتے ہیںکہ اب پاکستان کو نئی ٹیم بنانا ہوگی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کہتے ہیں کہ شعیب اور حفیظ کو خدا حافظ کہنا ہوگا۔محمد عامر نے بھی مایوس کیا۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا ہمارے پاس نیچرل ٹیلنٹ نہیں۔مکی آرتھر کو اب تمام لڑکوں پر خود نظر ڈالنی ہوگی۔نئی ٹیم بنانا ہوگی۔محمد عامر نے پورے دورے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

رمیز راجا نے کہا بولنگ پاکستان کی طاقت رہی ہے،اگر اس کا بھی یہ حال ہوگا تو بیٹسمینوں کے پاس کوئی چانس نہیں بنتا۔444 رنز ہوگئے تھے تو آس پاس آنے کی کوشش کرنی تھی،مگر ٹیم نے ہاتھ کھڑے کردیے۔
تازہ ترین