• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل ، سعود آباد میں رینجرز کی کارروائی ،4 افراد گرفتار

Rangers Operation In Shah Faisal And Saudabad Arrested 4
کراچی کے علاقے شاہ فیصل اور سعود آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی پر حملے اورشرپسندی کے الزام میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے ہے ۔ گرفتار ملزمان میں محمد ولید، راشد محمود، حسن عالم اور محسن صدیقی شامل ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں ملزمان نجی ٹی وی چینل پر حملے اور شرپسندی میں ملوث ہیں ۔ ملزمان نے یہ حملے وائس چیئرمین ضلع کورنگی رکن دین کے حکم پر کیے ۔

رکن دین ضلع لانڈھی کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
تازہ ترین