• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کےسول اسپتال میں سیکورٹی گارڈز کا تیماردار وں پر تشدد

Guards Torture People In Gujranwala Civil Hospital
گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں مریضوں کے ورثاء اور سیکورٹی گارڈز کے درمیان وارڈ میں داخل ہونے کے تنازعہ پر مکوں ، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزدانہ استعمال ہوا۔پولیس نے جھگڑے کےالزام میں 10ورثاءکو حراست میں لےلیا۔

سول اسپتال میں امجد نامی شخص کی والدہ وارڈ نمبر 5 میں داخل تھی۔ تیمار داری کے لئے انکے رشتہ دار اسپتال آئے جہاں اندر داخل ہونے کے تنازعہ پر سیکیورٹی گارڈز اور مریض کے ورثاء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اسپتال کے تمام سیکورٹی گارڈز جمع ہو گئے اور دونوں طرف سے تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے بعد سیکورٹی گارڈز نے ڈنڈے نکال لیے اور اور جھگڑا کرنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 10ورثاء کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
تازہ ترین