• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقانی نیٹ ورک کیلئے جان کیری اور پنٹاگون کے بیان میں تضاد نہیں ، کربی

No Contradiction In The Statement Of John Kerry And The Pentagon On Haqqani Network Kirby
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سےامریکی وزیر خا رجہ جان کیری اور پنٹاگون کے بیانات میں تضاد نہیں ہے ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے ۔ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین