• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد :مضرصحت کھانا کھانے سے 25طلبہ کی حالت غیر

25 Students Fell Sick After Taking Contaminated Food In Hafizabad
حافظ آباد کے ایک مدرسہ میں مضرصحت کھانا کھانے سے 25سے زائد طلبہ کی حالت غیر ہوگئی جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اسپتال ذرائع کےمطابق دوآبہ کے قریب واقع مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے کھانا تیار کیا گیاتھا۔جس کو کھانے سے25سے زائد طلبہ کی حالت خراب ہوگئی۔

متاثرہ طلبہ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹروں کاکہناہےکہ پانچ طلبہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
تازہ ترین