• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 63 جہلم میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

Na 63 Jehlum By Election Today
کون بنے گا لیڈر ۔۔کس کا دعوی ہوگا سچا۔۔ضمنی انتخاب کے لیے حلقہ این اے 63جہلم میں ضمنی انتخاب کا بڑا مقابلہ آج ہوگا ،تمام تر تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

حلقہ این اے 63جہلم میں انتخابی سامان کی ترسیل کاکام مکمل کرلیاگیاہے۔ن لیگ کے راجامطلوب،پی ٹی آئی کے فوادچودھری اورپی پی پی کےمرازجہانگیر اس حلقے کے اہم اورمضبوط امیدوارہیں۔

یہاں امن وامان کے قیام کےلئے پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات رہے گی ۔ حلقہ میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد4 لاکھ 28 ہزار 2سو 57 ہے۔جن میں سے خواتین ووٹرزکی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 9 سو جبکہ مردووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 3سو 57 ہے۔ یہ نشست ن لیگ کے راجا اقبال مہدی کےانتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

دوسری طرف ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی یوسف کسیلیہ کی جانب سے غلط اثاثہ جات جمع کرانے پر وہاڑی پی پی 232پربھی ضمنی الیکشن کل ہورہےہیں۔

یہاں کل 11امیدوارہیں جن میں ن لیگ کےچودھری یوسف کسیلیہ اورپی ٹی آئی کی عائشہ نذیر جٹ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 92 ہے۔ضمنی الیکشن کے لئے157 پولنگ اسٹشنز قائم کئے گئے ہیں ۔امن وامان کی صورتحال کےلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئےہیں۔
تازہ ترین