• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں مسلمانوں کیلئے پہلا حلال ہوٹل

First Halal Hotel For Muslims Started In Thailand
تھائی لینڈ میں مسلمانوں کے لیے پہلے حلال ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا ، فور سٹار المیراث ہوٹل رنگوں اور زندگی سے بھرپور شہر بنکاک میں واقع ہے،یہ حلا ل ہوٹل ملکی سیاحت کی ترقی اہم کردار ادا کر سکتا ہے اورتوقع ہے کہ اس پیشرفت سے سیاحت کے شعبے میں مسلمانوں کی توجہ بھی حاصل کی جا سکے گی۔

گزشتہ برس 30لاکھ سیاحوں نے تھائی لینڈ کا رخ کیا تھا، جن میں مسلمان سیاحوں کی تعداد صرف 6لاکھ 58 ہزار تھی۔

تھائی لینڈ کے حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ تر مسلم سیاحوں کا تعلق مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تھا، تاہم اب حلا ل ہوٹل کی تعمیر سے ان اعدادوشمار میں اضافہ ممکن ہے۔
تازہ ترین