خود کو فٹ رکھنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے یوگا سب سے بہترین ورزش سمجھی جاتی ہے لیکن اگر یہی یوگا بلند پہاڑکی چوٹی پر پرفارم کیا جائے تو یقیناًآپ ڈر اور خوف محسوس کریں گے۔
ورزش کے شوقین ایسے ہی ایک خطروں کے کھلاڑی نے بغیر کوئی ڈر اور خوف محسوس کئے پہاڑ کی چوٹی پر ماہرانہ انداز میں یوگاپرفارم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
اس باصلاحیت نوجوان نے مختلف آسنوں کے ساتھ ورزش کاایسا شاندار مظاہرہ پیش کیاکہ دیکھنے والے داد دئیےبغیر نہیں رہ پائے۔