• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
14 Days Ago Bab E Dosti Remain Closed
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی 14 ویں دن بھی بند ہے ۔دونوں ممالک حکام کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی چوتھی فلیگ میٹنگ میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکاتاہم دونوں جانب سےناخوشگوار واقعات سےمحفوظ رہنےکےلیےملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

باب دوستی گیٹ کھولنے کے لیےپاک افغان سرحدی فورسزکی چوتھی فلیگ میٹنگ گزشتہ روز باب دوستی کےمقام پر ہوئی،پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹنٹ کرنل محمد چنگیزنےکی جبکہ کرنل محمد علی نےافغان وفد کی قیادت کی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دونوں وفود نے 18اگست کےواقعےکوغلط فہمی کا نتیجہ قراردیتے ہوئےاتفاق کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئےملکر کام کیاجائے۔

اجلاس میں طےکیاگیا کہ باب دوستی کھولنےسےمتعلق تجاویز پاک افغان اعلیٰ حکام کو بھیجی جائیں گی۔18اگست کو پاکستان مخالف مظاہرے کے بعد سےباب دوستی احتجاجاً بند ہے۔
تازہ ترین