• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Skydrivers Unique Achievement Of 117 Women
یوں تو خواتین کو صنف نازک قرار دیا جاتا ہے لیکن آج کل خواتین زندگی کے میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔117خواتین نے بیک وقت اسکائی ڈرائیونگ کا مظاہرہ پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکا ، جرمنی، برازیل، فن لینڈ، نیوزی لینڈ، چیک ریپبلک، میکسیکو، سویڈن، روس، فرانس، رومانیہ، پیراگوئے، جاپان اور ہالینڈ سمیت دیگر کئی ممالک سے تعلق رکھنے والی ان خواتین نے جہاز سے سات ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے یہ عالمی کارنامہ انجام دیا ہے۔

117اسکائی ڈائیورزپر مشتمل خواتین کی اس جانباز ٹیم نے رنگین جمپ سوٹ پہن کر فضا میں چھلانگ لگائی تو سیکڑوں میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرتے ہوئے اپنی ساتھیوں کے ہاتھ تھام کر اسنو فلیک(Snowflake) کی ترتیب تشکیل دے ڈالی۔

بعد ازاں تمام خواتین نہایت پیشہ ور انداز میں ایک دوسرے کے ہاتھ چھوڑ کر فضا میں جدا ہوئیں اور پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر اُتر گئیں۔

حیرت انگیز کارنامہ انجام دینے پر خواتین اسکائی ڈائیورز کا نام گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین