• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی4 ماہ بعد عدالت میں پیش

Currency Smuggling Case After 4 Months Ayyan Ali In Court
ماڈل ایان علی چار ماہ بعد کرنسی اسمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں، ایان علی نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ انہیں قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے،دوران سماعت ایان کے وکیل اور کسٹم کے تفتیشی افسر الجھ پڑے ۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی ایک بار پھر راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوئیں، سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔

ملزمہ کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نےکہا کہ ان کی مؤکلہ کو ہراساں کرنے کے لیے قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

دلائل کے دوران تفتیشی افسر کسٹم سلیم احمد نے مداخلت کی تو ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ اگر انہیں نہ سنا گیا تو وہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

عدالت نے اس عمل کو اخلاقیات کے بر عکس قرار دیا اور فریقوں کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو قتل نہیں کیا، جب کسٹم انسپکٹر اعجاز قتل ہوئے اس وقت وہ جیل میں تھیں، انہیں قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ قانون اور عدالت کا احترام کیا ہے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مسلسل عدالت میں پیش ہوتی رہی۔
تازہ ترین