• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lady Diana Memories Alos Fresh Today
من موہنی صورت اور دل فریب شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19سال گزر گئے لیکن ان کے مداح آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں ۔

یکم جولائی1961ء کو نورفوک انگلینڈ میں جنم لینے والی شہزادی ڈیانا 29 اگست 1981 کو برطانوی شہزادے چارلس کی دلہن بنیں۔

پرنس ولیم اور ہیری کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، جس کے باعث اگست 1996 میں دونوں نے علیحدگی اختيارکر لی۔

لیڈی ڈیانا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ، لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میںاپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ کا رمیں جارہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوکر36سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، لیکن مداحوں کے دلوں میں آج بھی ان کی یادیں تازہ ہیں۔
تازہ ترین