• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن سےایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات

Mqm Deligation Meets With Aitzaz Ahsan
اعتزاز احسن سےایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق انہوں نے اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر مشکل وقت ہے، ان حالات میں پیپلزپارٹی ساتھ دے۔

ایم کیو ایم کی طرف سےاقبال محمد علی، شیخ صلاح الدین اورساجد احمد ملاقات میں شریک تھے،پیپلزپارٹی کی طرف سے اعتزازاحسن، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل اور چوہدری منظور شریک ہوئے۔

ایک صحافی نے متحدہ کے اقبال محمد علی سے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں آپ کو سپورٹ کرے گی؟

جس پر اقبال محمد علی نے جواب دیا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا تو اس بات کا پتہ چلے گا۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا آپ ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قراردادلارہے ہیں؟

جس پر اقبال محمد علی نے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
تازہ ترین