• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 63 ،پی پی 232 ،ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم

By Election In Na 63 And Pp232polling Ends Counting Starts
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 جہلم اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 232 وہاڑی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

این اے 63 میں پی ٹی آئی کے چوہدری فواد کا مقابلہ ن لیگ کے راجا مطلوب احمد سے ہے ،پی پی 232 میں پی ٹی آئی کی عائشہ نذیرجٹ کا مقابلہ ن لیگ کے چوہدری یوسف کسیلیہ سے ہے۔

این اے 63کے لنگر پولنگ اسٹیشن پر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، یہاں 1384 ووٹوں میں سے کوئی ایک ووٹ بھی پول نہیں ہوسکا،بیلٹ باکس جیسے آئے تھے ویسے ہی پڑے رہے،پولنگ کا عملہ بھی ووٹرز کی راہ تکتا رہا۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ نمائندے مسائل حل نہیں کرتے اس لیے ووٹ نہیں دیا۔
تازہ ترین