• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ٹی ایچ پالیسی دو سال کیلئے مؤخر کی جائے، خالد آرائیں

Dth Policy Should Be Delayed For Two Years Khalid Arain
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی پالیسی دو سال کے لیے مؤخر کی جائے، کیبل آپریٹر پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے، ورنہ صارفین پر منتقل ہوگا۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے چنیوٹ میں نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، اس موقع پر خطاب میں خالد آرائیں نے کہا کہ ملک بھر سے تمام کیبل آپریٹر محبت سے کیپ میں آئے ہیں،کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن نے آپریٹرز کے مسائل حل کیے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کیبل آپریٹرز پر لگائے جانے والے ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کیا اور پیمرا سے گزارش کی ہے کہ اگلے چند سال تک کیبل کو ٹیکس فری قرار دیا جائے۔

خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ اگر کیبل آپریٹرز میں اتحاد رہا تو تمام ٹیکس ختم ہوجائیں گے۔
تازہ ترین