• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

England Cricket Board Announce T20 Squad Against Pakistan
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر کو کھیلا جا ئے گا ۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیئے ان نو کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لیا تھا ۔ بین اسٹوکس اور مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، این مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

دیگر کھلاڑیوں میں معین علی ، سیم بلنگز ، جوس بٹلر، الیکس ہیلز ، کرس جارڈن ، ٹائمل ملز ، لیام پلنکٹ، عادل رشید ، جو روٹ ، جیسن رائے ، بین اسٹوکس ، ڈیوڈ ویلی ، اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
تازہ ترین