• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے کونسلر صفدر باغی کی خیراتی اسپتال کیلئے انوکھی مہم

Councillor Of Peshawar Safdar Baghi Starts Unique Campaign For Charity Hospital
ضلع کونسل پشاور میں قمیض پھاڑ کر احتجاج کرنے والے کونسلرصفدر باغی نے خیراتی اسپتال کے لیے انوکھی مہم شروع کردی، اپنی پھٹی ہوئی قمیض نیلامی کے لیے پیش کردی، اہل علاقہ بھی مہم میں ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

پشاورکے علاقہ نوتھیہ میں انوکھا احتجاج ہوا، جہاں ضلعی حکومت سے منظور شدہ اسپتال کےلیے فنڈ زنہ ملنے پر شہریوں نے قمیض پھاڑ مہم شروع کردی ہے، سوشل میڈیا پر چرچا ہواتو دیگر ممالک کے لوگ بھی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

اسپتال کےلیے اراضی کی منظوری 2015ء میں ہوئی تھی جہاں پر اب ٹاؤن ٹوکا دفتر بن گیا ہے، اسپتال کے لیے منظورہونے والی گرانٹ بھی نہ ملی جس پر کونسلر صفدر باغی نے ضلع کونسل کے اجلاس میں اپنی قمیض پھاڑی، اب وہی قمیض کونسلر نیلام کر رہے ہیں ۔

قمیض پھاڑ مہم کے ذریعے ایک طرف شہری احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسپتال کے لیے چندہ مہم بھی چلا رہے ہیں ۔

قمیض پھاڑ مہم شروع کرکے نوتھیہ کے عوام نے نئی مثال قائم کی ہے، شہری کہتے ہیں کہ اپنے حق کے لیے ہر سطح پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین