• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر قبضہ کرنے نہیں آئے، مصطفیٰ کمال

No Intention To Occupy Offices Of Any Political Parties Mustafa Kamal
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر قبضہ کرنے نہیں آئے ہیں، کراچی میں رنگ، نسل، زبان یا جھنڈے کی بنیاد پر جھگڑے ختم کرنے آئے ہیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پاک سرزمین پارٹی کی رابطہ عوام مہم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی سے دشمنی نہیں کریں گے،پاکستان میں مارنے مرنے کے کاروبار کو ختم کرنا ہے،کسی فرد یا پارٹی کو دشمن نہیں سمجھتے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم نے مارنے مرنے کی تبلیغ کی،ٹی وی بیچ کر اسلحہ خریدنے کی تلقین کی،میں کہتا ہوں کہ ہتھیار پھینکو، کتابیں اور کمپیوٹر خریدو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی تعلیم یافتہ، بھائی کو بھائی سے جوڑ نے والااور روزگار دینے والا شہرتھا،تعلیم مہاجروں کی شناخت تھی اور یہ ہی شناخت بنے گی۔

ریلی کےشرکاء سے پی ایس پی کے جنرل سیکریٹری رضاہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا مقصد پاکستان پر یقین نہ رکھنے والوں سے مقابلہ ہے، ہمیں کیا معلوم تھا کہ لندن میں بیٹھ کر وہ ہمارا مینڈیٹ بیچ دے گا، ایک شخص کانہ جھکنےاورنہ بکنےکادعویٰ تھا،وہ جھک گیااوربک گیا۔
تازہ ترین