• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کےعالمی تنہائی کا شکار ہونے کا تاثر غلط ہے، سرتاج عزیز

Pakistan Gets The Wrong Impression To Suffer Loneliness Sartaj Aziz
مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نےکہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ دنیا میں جس طرح کی نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں پاکستان اس میں صحیح جانب کھڑا ہے۔

جان کیری کے بھارت میں بیانات سے پاکستان کی بدنامی نہیں ہو رہی۔ امریکا سمیت عالمی برادری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مذمت کی بجائے صرف تشویش کا اظہار کرنے پر مایوسی ہوئی ۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےبرطانوی نشریاتی ادارےکوانٹرویو میں اس تاثرکوغلط قراردیاکہ پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہےاورکہاکہ جس طرح کی نئی صف بندیاں ہورہی ہیں پاکستان اس میں صحیح جانب کھڑا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران بیانات پر مشیرخارجہ کاکہناتھاکہ ان سےپاکستان کی بدنامی نہیں ہورہی۔جان کیری جب بھارت میں ہونگےتوکچھ اوربیان دیں گےلیکن پاکستان میں ان کابیان کچھ اورہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نےحقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کی اور3برس میں دہشتگردی کے خلاف ایسی کامیابیاں حاصل کیں، جودنیا میں کوئی نہیں کرسکا۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کو اس کا کریڈٹ نہ ملے۔ امریکا کی پالیسی چین کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکنا ہےاور بھارت اورامریکاکےدرمیان تعاون میں اضافہ ہورہاہے۔

کشمیرکامسئلہ دنیانےنہیں،کشمیریوں نےخودحل کرنا ہے،جولوگ خون دینےکوتیارہوجائیں ان کوکوئی نہیں دباسکتا ہے۔امریکاسمیت دنیانےمقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کی مذمت نہیں کی۔

دنیانےکشمیرمیں ہونےوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرصرف تشویش کااظہارکیا۔پاکستان کو اس بات پر مایوسی ضرور ہوئی۔

مشیرخارجہ نے کہا کہ جماعت الدعوۃ جیسی تنظیموں کےخلاف آہستہ آہستہ کارروائی کررہےہیں، جماعت الدعوۃ سےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کونافذکیاجارہاہے۔حافظ سعید،ذکی الرحمان لکھوی پرپابندیاں ہیں۔
تازہ ترین