• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ کمیٹی کی پارٹی آئین میں تبدیلی پر مشاورت مکمل

Mqm Rabita Committee To Change Party Constitution By Consultation
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے آئین میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کا 6 گھنٹے سے زائد ہنگامی اجلاس جاری رہا۔ ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے آئین میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں گرفتار خواتین کارکنان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر نافذ سیکیورٹی پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین