• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کاجاپانی مسافروں کیلئے سہولتوں کا اعلان

Pia To Give Quality Services To Passengers From Japan
پی آئی آئے نے جاپان سے مسافروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد میں اضافے کے لیے جاپان سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا ہے۔

جس کے تحت اکانومی کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سامان کی حد جو پہلے 30کلو فی مسافر تھی اسے بڑھا کر 40کلو کردیا ہے۔

بزنس کلاس مسافروں کے لیے سامان کی حد 40کلو سے بڑھا کر اب 50 کلو کردی ہے ، جبکہ ٹوکیو سے کراچی جانے والے مسافروں کو ایک رات أسلام آباد رکنے کے سبب ایئرلائن کی جانب سے ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

اگلے روز مسافر کو کراچی پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا ، پی آئی آئے جاپان کے کنٹری مینجر عبدالجواد خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی آئے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیےجہاں انتظامیہ کوششیں کررہی ہے وہیں پاکستانی کمیونٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی قومی ایئرلائن سے سفر کرے ۔
تازہ ترین