• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی: جان کیری دوسری مرتبہ ٹریفک میں پھنس گئے

John Kerry Once Against Struck In Traffic Jam In New Delhi
امریکی وزیر خارجہ جان کیری دوسری مرتبہ نئی دہلی کے ٹریفک میں پھنس گئے۔ اس مرتبہ وہ ہی نہیں بلکہ بھارتی آرمی چیف دَلبیر سنگھ بھی گاڑیوں کے ہجوم میں گھر گئے۔

دہلی میں ٹریفک جام کایہ منظر، دہلی والوں کے لیے تو نیا نہیں تھا،مگر اس ٹریفک جام میں ایک شخص ایسا بھی تھا،جسے اس منظر کی عادت نہیں تھی۔

مگر پھر بھی وہ تقریباً،دو گھنٹے،بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں پھنسا رہا۔یہ کوئی اور نہیں،امریکی وزیر خارجہ جان کیری تھے۔جو 3 دنوں میں دو بار، پانی سے بھری سڑکوں پر ٹریفک میں پھنس چکے ہیں۔

بھارت کے آرمی چیف دلبیر سنگھ کو بھی گزشتہ روز پانی میں ڈوبی سڑک پر کافی دیر رکنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ بھارتی فوج کے ایک طے شدہ پروگرام میں وقت پر نہیں پہنچ سکے۔
تازہ ترین