• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ چوتھے ون ڈے کیلئے میدان میں اتریں گے

Pakistan To Face England In 4th Odi Today
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو ہیڈنگلے لیڈز میں ہو رہا ہے۔ انگلینڈ نے سیریز میں 0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ناٹنگھم سے لیڈز پہنچنے کے بعد نیٹ پریکٹس کی۔ آئوٹ آف فارم بیٹسمین شعیب ملک کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں ،ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

اگر شعیب ملک فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ محمد رضوان کھیلیں گے، جبکہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم، وہاب ریاض کی جگہ عمر گل جبکہ حسن علی جگہ محمد عرفان کی شمولیت کا امکان ہے۔ عرفان نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ 
تازہ ترین