• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بلوچی زبان میں ریڈیو نیوز سروس کا آغاز کرنے جارہا ہے.

India Radio News Services Started In Balochi Language
رفیق مانگٹ... آل انڈیا ریڈیو بلوچی زبان میں اپنی نیوز سروس شروع کرے گا۔ آل انڈیا ریڈیوسروس ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے اس کی منظو ر ی دے دی۔

بلوچی زبان میں نیوز سروس کا آغاز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان کے متعلق بیان کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔بلوچی زبان میں نیوز سروس میں وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کے متعلق آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل فیاض شہریار نے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ سے ملاقات کے بعد بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو کی ریڈیو کشمیر جموں اسٹیشن سے آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں نشریات سنی جاتی ہیں۔

اب مقبوضہ جموںمیں 300کے وی ڈیجیٹل مونٹریال ٹرانس میٹر نصب کیا جا رہا ہے جس سے300 کلومیٹر تک پروگرام کی رینج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ان کے پروگرام سنے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آل انڈیا ریڈیو1974 سے بلوچی زبان میں سروس جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اب اس سروس میں وسعت دیتے ہوئے زیادہ تر بلوچی نیوز پر فوکس کرے گا ، موجودہ نیوز بلیٹن کا دورانیہ 10 منٹ کا ہے جس میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل دو ر درشن نے براہمداغ بگٹی کا انٹرویو کرنے کےلئے اپنی ٹیم کو جنیوا کو بھیجا ہے۔آل انڈیا ریڈیو یومیہ57ٹرانسمیشن نشر کرتا ہے جس میں108ممالک میں 27زبانوں کی کوریج کی جاتی ہے ان میں بلوچی سمیت 15 زبانیں غیر ملکی ہیں۔  بلوچی زبان میں نیوز سروس شروع کرنے پر کانگریس رہنما میم افضل نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اب دیکھنا ہے کہ یہ کس قسم کا بلیٹن ہے۔
تازہ ترین