• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pak Afghan Border Bab E Dosti Opened
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کھول دیا گیا، جس کے بعد دوہفتے سے معطل تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے شہریوں نے تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کیا۔پاک افغان سیکورٹی فورسز نے ہاتھ ملایا ،گلے بھی ملے،باب دوستی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

پاکستانی حکام نے 14 روز بعد آج باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا تھا،باب دوستی گیٹ 18 اگست سے 31 اگست تک بند رہا۔

18 اگست کو بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر پاکستانی حکام نے احتجاجاً’’باب دوستی ‘‘بند کردیا تھا،13 روز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے دونوں جانب تجارت بند رہی،تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
تازہ ترین