• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس سےامیرترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا

Amancio Ortega Overtakes Bill Gates To Become The Richest Person In The World
کہتے ہیں کہ پیسہ کسی کا نہیں ہوتا ،آج کسی کے پاس ہے تو کل کسی اور کے پاس ، اس کہاوت کو سچ کردکھایا ہے ہسپانوی بزنس مین امانشیو اورٹیگا نے جو بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

امریکی میگزین فوربس کے مطابق معروف فیشن برانڈ زارا کے مالک امانشیو اورٹیگاکے اثاثوں کی مجموعی مالیت 78بلین ڈالر ہوگئی ہے، جو بل گیٹس کے 77ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امانشیو اورٹیگاکی کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں2 اعشاریہ 5فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اب وہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امانشیو اورٹیگ ایک ریلوے ملازم کے بیٹے ہیں جبکہ تمام دولت انہوں نے اپنی محنت سے کمائی ہے۔
تازہ ترین