• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کا اجلاس:مدارس رجسٹریشن کا مسودہ منظور

Cabinet Meeting Approved The Madarsa Registration
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا مسودہ منظور کرلیا گیا،اجلاس میںصوبائی احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ اور سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غورکیا گیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے سندھ احتساب کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی، کابینہ اراکین نے رائے دی کہ یہ کمیشن ریٹائرڈ جج، سنیئر بیورو کریٹس پر مشتمل ہو، سندھ احتساب کمیشن کا بل ایوان سے منظور کرایا جائے۔

اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غور کیا گیا، کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں، اخبارات میں ملازمتوں کےاشتہارات کو لازمی قرار دیا جائے۔

آئی جی سندھ نے امن و امان سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی، کابینہ نے امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کا اظہارکیا۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے بھرتیاں کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نےمدارس کی رجسٹریشن کےمسودے کی منظوری دے دی۔
تازہ ترین