• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Miami International Car Show
فلوریڈا میں 46ویں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو2016میامی کے کنونشن سینٹر میں چمچماتی نت نئی لگژری گاڑیوں سے سجے سالانہ موٹر شو کاانعقاد۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں سالانہ موٹر شوکاانعقاد کیا گیا جس میں چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے شو کو چار چاند لگا دئیے۔میامی بیچ کنوینشن سینٹرمیں منعقدہ 46ویں سالانہ انٹرنیشنل شو میں ہرسال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے سینکڑوںآٹو موبائل میکرز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ 2017اور2018کی نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رواں سال مرسڈیزبینز،مٹسوبیشی ،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لاڈا،لینڈ روَر، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ اس رنگا رنگ موٹرشو میں الیکٹرک کارز، ڈرائیو لیس کارزاورکئی فیوچرسٹک کاروں سمیت دیگر جدید گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو ورچوئل ٹیکنالوجی سے بھی مزین ہے جوشائقین کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے ۔
تازہ ترین