• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نمبرون ٹیسٹ ٹیم بننا بڑا کارنامہ ہے،ڈیو رچرڈسن

Pakistan Team No One Great Achievement Richardson
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ 6 سال سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی ، ان حالات میں پاکستان کا نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننا بڑا کارنامہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےنمبر ون بننےمیں مصباح کی کپتانی کابڑا کردار ہے،کپتان اور ان کی ٹیم کو یہ اعزاز ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کے چیلنجز عالمی سطح پر ایک جیسے ہیں ،یہ کہنا درست نہیں کہ مسئلہ صرف پاکستان کے ساتھ ہے،یہاں کی حکومت سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنارہی ہے۔

ڈیو رچرڈسن کا کہناتھاکہ پی سی بی پر تنقید ہوتی رہتی ہے ،انہیں کامیابی کا کریڈٹ بھی ملنا چاہیے۔
تازہ ترین