• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پر پاناما لیکس کا دباؤبڑھتا ہی جائے گا، اعتزاز

Panama Leaks Pressure Will Increase On Prime Minister
اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر پاناما لیکس کا دباؤ بڑھتا ہی جائے گا، نیب ،ایف بی آر سربراہان کا پاناما تحقیقات پر ممکن نہ ہونے کا کہنا شرمناک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف اپوزیشن کے ٹی او آر، پارلیمنٹ میں قبول کرکےبچ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے لئےپاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہو گا،وزیراعظم نے اپنے بیٹے کا ٹی وی پر بیان ریکارڈ کرا کے بڑی غلطی کی،وزیراعظم کے ثبوت مشرق اور بیٹے کا بیان مغرب کو جاتا ہے۔
تازہ ترین