• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائینگے،شہباز شریف

Ensure Timely Completion Economic Corridor Shebbaz Sharif
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے لاہور میں ملاقات کی ،جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں چین کا بےپناہ ساتھ قابل تعریف ہے، سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے خلاف دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ۔

اس موقع پر چینی قونصل جنرل یوبورن نےبھی اس توقع کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے۔
تازہ ترین